25 نومبر 2014 - 13:41
ایٹمی مذاکرات کی مدت میں توسیع ضروری تھی

ايٹمي مذاکرات کو جمود سے بچانے کے لئے اس کي مدت ميں توسيع ضروري تھي ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ايٹمي مذاکرات کو جمود سے بچانے کے لئے اس کي مدت ميں توسيع ضروري تھي ۔

يہ بات بات ،ايراني پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي کے خارجہ پاليسي اور قومي سلامتي کے کميشن کے سربراہ علاء الدين بروجردي نے تہران ميں ايک گفتگو ميں کہي ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ايٹمي مذاکرات کو جمود سے نکالنے اور آگے بڑھانے کے لئے اس کي مدت ميں توسيع ضروري تھي ۔

ايراني پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي کے  خارجہ پاليسي اور قومي سلامتي کميشن کے سربراہ نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اپنے موقف پر باقي ہے اور اس سے ايک قدم بھي پيچھے نہيں ہٹے گا ۔ علاء الدين بروجردي نے کہا کہ  اگر چہ صيہونيوں اور علاقے کي بعض رجعت پسند حکومتوں کا دباؤ اور اس دباؤ کے نتيجے ميں امريکا کي مخالفت مذاکرات ميں بعض مشکلات پيدا ہونے کا سبب بني ہے ليکن اميد ہے کہ معينہ تاريخ يعني يکم جولائي دو ہزار پندرہ سے پہلے يہ معاملہ اسلامي جمہوريہ ايران کے حق ميں حل ہوجائے گا ۔

.......

/169